Jadid Khabar

سپریم کورٹ نے ممتابنرجی کے فیصلے پر روک لگانے سے کیاانکار

Thumb

نئی دہلی ،12 اکتوبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے ریاست میں درگاپوجا کے لئے پوجاکمیٹی کو گرانٹ دینے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔تاہم جسٹس مدن بی لوکراور دیپک گپتا کی ایک بینچ نے درگاپوجاکمیٹی کو فنڈ دینے کے حکومت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ بدھ کے روز کولکاتہ ہائی کورٹ نے حکومت کے فیصلے کے خلاف داخل مفاد عامہ کی عرضی قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس معاملے کو اگلے بجٹ کے بعد اٹھایاجاسکتا ہے۔ عرضی کے خلاف دلیل دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے کہا تھا کہ پوجاکمیٹی کو گرانٹ دینا ایک انتظامی فیصلہ ہے اور ہائی کورٹ اس میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ ستمبر میں ممتابنرجی نے پوری ریاست کے 28 ہزار پوجاکمیٹیوں کوفی کس 10 ہزار روپئے دینے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ عرضی گزار نے دعوی کیا تھا کہ گرانٹ دینا سیکولرآئینی ڈھانچہ کی خلاف ورزی ہے۔ 

Ads