Jadid Khabar

مدھیہ پردیش کی سابق خاتون جج کی درخواست پر ہائی کورٹ کو نوٹس

Thumb

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش میں نچلی عدالت کی ایک سابق جج کی سروس میں واپسی سے متعلق عرضی پر جمعہ کو متعلقہ ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کیا۔جسٹس ارجن کمار سکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بینچ نے سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عرضی پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے عدالت نے نوٹس کا جواب کے لئے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو چھ ہفتے کے وقت دیا ہے ۔درخواست دہندہ نے ہائی کورٹ کے سابق جج کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا گیاتھا۔ . جس کے بعد ان کا (متاثرہ جج) کا تبادلہ کردیا گیا تھا ۔ جنسی ہراسانی کی شکایت کے بعد تبادلہ کئے جانے کو فیصلے سے پریشان جج نے استعفی دے دیا تھا۔ دوسری طرف ملزم جج کے خلاف تحریک مواخذہ لایا گیا تھا، جو مکمل ثبوت کی کمی کی وجہ سے رد کردیا گیا تھا۔اب متاثرہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے نوکری میں پھر سے رکھے جانے کی اپیل کی ہے ۔درخواست دہندہ کی طرف سے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے جرح کی ۔

Ads