Jadid Khabar

خاشقجی قتل معاملے کی جانچ سے ہتھیاروں کی فروخت متاثر نہیں ہوگی: ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، 12 اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کے استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی جانچ کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جانچ کے نتائج سے سعودی عرب کو امریکی ہتھیارو کی فروخت متاثر نہیں ہوگی۔امریکہ کے دی گارجین اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بہت سخت ہیں۔ ہمارے پاس تحقیقاتی ٹیم ہے اور ہم ترکی کے ساتھ کام کررہے ہیں نیز واضح طور پر ہم سعودی عرب کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ہم اس واقعہ کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔مسٹر ٹرمپ سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر سعودی حکومت مسٹر خاشقجی کے قتل کی ذمہ دار پائی جاتی ہے تو کیا امریکہ ہتھیاروں کی فروخت میں کٹوتی کرے گا، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسٹر خاشقجی کے قتل کی جانچ کے جو بھی نتائج سامنے آئیں ، سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت متاثر نہیں ہوگی۔

Ads