Jadid Khabar

تکنیکی خرابی کے سبب روسی خلائی شٹل کی ایمرجنسی لینڈنگ

Thumb

واشنگٹن، 12 اکتوبر (یو این آئی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لئے پرواز بھرنے کی کچھ دیر بعد ہی روس کے بوسٹر راکٹ سیوز میں تکنیکی خرابی آگئی، جس کی وجہ سے اسے فوری طور پر لینڈ کرنا پڑا۔اس راکٹ کے ذریعہ امریکہ کے خلائی مسافر نک ہیگ اور روسی خلائی مسافر الیکسی اوویچن چھ مہینے کے مشن پر خلا میں جارہے تھے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خلائی ایجنسی نیشنل ایرونٹکس اور خلائی انتظامیہ (ناسا) نے بتایا کہ سیوز کے پرواز کرنے کے تقریباً 90 منٹ بعد پہلے اور دوسرے مرحلوں کے درمیان بوسٹر راکٹ میں خرابی پیدا ہوگئی۔ناسا نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ محکمے کی ٹیم سیوز خلائی شٹل کے لینڈنگ کے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور پائلٹ دستے کے دونوں ممبر محفوظ ہیں۔روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوو نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ جب تک سکیورٹی کو پوری طرح یقینی نہ بنالیا جائے تب تک کوئی دیگر انسانی شٹل خلا کے لئے روانہ نہیں ہوگا۔

Ads