Jadid Khabar

ممبئی:ایئر ایکسپریس کا طیارہ ہوائی اڈہ کی دیوار سے ٹکرایا

Thumb

ممبئی،12اکتوبر(یواین آئی )آج یہاں صبح سویرے ترچی سے دوبئی جانے والے ایئر ایکسپریس کا طیارہ بوئنگ 737 کو ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر بحفاظت اتار لیا گیا ،ترچی میں پرواز کے وقت ایئرپورٹ کی دیوارسے ٹکراگیا ،لیکن طیارہ بعد میں بحفاظت اترا گیا ،البتہ طیارے کو کافی نقصان پہنچا ہے ،نہ مسافرو ں کو کسی طرح کا نقصان پہنچا ہے ۔اطلاع کے مطابق شب ڈیڑھ بجے طیارہ بوئنگ 737لینڈنگ کے دور ان پہلے طیارہ انٹینا سے ٹکرایا اور پھر دیوار سے ،جس کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا ہے ۔اس حادثہ کا پائلٹ کو پتہ نہیں چلا ،لیکن پرواز کے بعد خلاء میں پائلٹ کو احساس ہوا اور انہوں نے ممبئی میں طیارے کو لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ۔طیارے میں 130مسافر تھے ،جسے صبح ساڑھے پانچ بجے ممبئی میں اتارا گیا۔اس معاملہ میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پرواز کے وقت رفتار کی کمی کے سبب حادثہ پیش آیا ہوگا،جبکہ وزن کا بھی مسئلہ ہونے کا امکان ہے ۔

Ads