Jadid Khabar

امریکی تاریخ کا ہولناک سمندری طوفان

Thumb

فلوریڈا،11اکتوبر(یو این آئی) امریکی تاریخ کا ہولناک سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا جس نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ۔ طوفان سے ایک شخص ہلاک، کئی زخمی جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بیشتر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ، 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا، تعلیمی ادارے ، دفاتر اور کئی ایئرپورٹس بھی بند کر دیے گئے ۔
وائس آف امریکہ کے مطابق 2 لاکھ گھر اور کاروباری ادارے بجلی سے محروم ہوگئے تاہم کیٹگری 5 کے طوفان مائیکل کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ادھر امریکی حکام نے ریاست فلوریڈا میں 5 لاکھ افراد کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت دی ہے ۔ حکام کے مطابق طوفان سے سمندری لہریں 14 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ سمندری طوفان سے صورتحال انتہائی خطرناک ہے ۔ اس کے علاوہ فلوریڈا میں سمندری طوفان پر جارجیا اور الابامہ میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ مائیکل امریکا کی 50 سالہ تاریخ کا بدترین سمندر طوفان ہے اور مائیکل طوفان سے اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ۔

Ads