Jadid Khabar

یو این ایچ سی آرکی فنڈز کے لئے بین الاقوامی برادری سے حمایت کی اپیل

Thumb

جنیوا، 10 اکتوبر (یواین آئی) پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر ) نے اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کئے گئے لاکھوں لوگوں کی مدد کرنے کی کوششوں کے طور پر بین الاقوامی برادری سے توجہ اور حمایت مانگی ہے ۔ ایسے لوگوں کی مددمیں محدود فنڈز کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہو رہے ہیں۔ایجنسی نے منگل کو کہا، پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی مدد کے لئے دستیاب فنڈز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جبکہ بے گھر لوگوں کی تعداد سال بہ سال بڑھ رہی ہے ۔اقوام متحدہ نیوز کے مطابق یو این ایچ سی آرکے ترجمان بابر بلوچ نے منگل کو جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایا''آج تک شراکت کی بنیاد پر ہمیں 2018 کے لئے 8.2 ارب ڈالر کی ضروری فنڈز میں سے صرف 55 فیصد ملنے کی امید ہے ۔ 2017 اور 2016 میں یہ اعداد و شمار بالترتیب 56.6 اور 58 فیصد ہی تھے ''۔مسٹر بلوچ نے کہا کہ عالمی سطح پر، پناہ گزینوں کے درمیان غذائی قلت کی شرح بڑھ رہی ہے جبکہ تعلیم کے میدان میں درمیان میں پڑھائی چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ساتھ ہی صحت کی سہولیات میں بھی بھیڑ میں اضافہ ہوا ہے . اس کے علاوہ، تنہا بچوں یا متاثرین یا جنسی تشدد سے نمٹنے کے لئے اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے سیکورٹی رسک بڑھ رہے ہیں۔یو این ایچ سی آر نے ایک نئی رپورٹ میں کہا کہ چھ ممالک کو پناہ گزین اور نقل مکانی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں برونڈی، کانگو، افغانستان، جنوبی سوڈان، شام اور صومالیہ شامل ہیں۔ یہ ممالک خاص طور پر پناہ گزین اور نقل مکانی کے مسئلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ 

Ads