Jadid Khabar

سمندری طوفان فلورنس مشرقی امریکی ساحل سے ٹکرا گیا

Thumb

واشنگٹن 14 ستمبر (یو این آئی) مسلسل شمالی اور جنوبیکیرولائنا کی ریاستوں کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھتا طاقتور سمندری طوفان فلورنس شمالی کیرولینا کے ساحل سے انجام کار ٹکرا گیا ۔ جنوب مشرقی امریکی علاقوں کو اس طوفان کے سبب زبردست جھکڑوں کا سامنا ہے ۔ ہر چند کہ طوفان کی شدت کم ہو گئی ہے اور یہ اب پانچ درجات میں سے درجہ ایک کا طوفان رہ گیا ہے باوجودیکہ اس طوفان کے ساتھ چلنے والی تیز رفتار ہواؤں کی رفتار ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے ۔ فلورنس طوفان کے ٹکرانے سے قبل کوئی پندرہ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ۔امریکی ریاست میامی میں قائم ہریکین سینٹر نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ انتہائی تیز ہواوں کے ساتھ آنے والے طوفان سے محفوظ رہنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ کئی مقامات پر سیلابی ریلوں کا زبردست اندیشہ ہے ۔اندیشہ ہے کہ شمالی کیرولائنا کے قصبے کیپ فیئر میں 40 انچ تک بارش ہو سکتی ہے ۔سمندری طوفان فلورنس کا رخ مسلسل شمالی اور جنوبی کیرولائنا کی ریاستوں کے ساحلی علاقوں کی طرف ہونے کی وجہ سے تیز ہواؤں اور بارشوں سے شاہراہیں ڈوب گئی ہیں اور دریا اپنے کناروں سے ابل پڑے ہیں۔ذمہ داران کا کہنا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو مسائل اور پریشانی کا سمان ہو سکتا ہے ۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سمندری طوفانوں سے متعلق قومی مرکز نے کہا ہے کہ اگرچہ فلورنس کا درجہ کم ہو چکا ہے لیکن وہ بدستور خطرناک ہے اور اس کے متعلق کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

Ads