Jadid Khabar

اسپین ‘ سعودی عرب کو 400 لیزر گائیڈڈ بم فروخت کرے گا

Thumb

اسپین ،14ستمبر ( ایجنسی ) اسپین سعودی عرب کو ماضی میں طے شدہ سودے کے تحت 400 لیزر گائیڈڈ بم فروخت کرے گا۔یہ بات ہسپانوی وزیر خارجہ جوزف بورل نے جمعرات کو ایک بیان میں کہی ہے۔انھوں نے اونڈا سیرو ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ 2015 میں طے شدہ سودے کی پاسداری کرتے ہوئے یہ بم سعودی عرب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔سعودی عرب کو لیزر گائیڈڈ بموں کی فروخت کا فیصلہ اسپین کی سابق حکومت نے کیا تھا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’’متعدد وزرائ￿  نے ایک ہفتے تک اس ایشو اور سودے پر کام کیا ہے۔اسلحے کی فروخت کے مجاز کمیشن نے تین مرتبہ اس کا جائزہ لیا ہے اور ہمیں اس پر عمل درآمد نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ملا ہے‘‘۔اسپین نے سعودی عرب کو ان بموں کی فروخت کے سمجھوتے پر عمل درآمد روک دیا تھا جس کی وجہ سے خود ہسپانوی حکام نے اس تشویش کا اظہار شروع کردیا تھا کہ اس سے اس سال جولائی میں سعودی عرب کے ساتھ جنگی بحری جہازوں کی فروخت کے لیے طے پانے والے زیادہ مہنگے سودے پر عمل درآمد پر بھی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اسپین کی سرکاری جہاز ساز کمپنی نوانتیا نے سعودی عرب کو جنگی بحری جہاز مہیا کرنے کے اس سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔

Ads