Jadid Khabar

جنوبی سوڈان نے باغیوں کے ساتھ کیا امن معاہدہ

Thumb

عدیس ابابا، 13 ستمبر (رائٹر) جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے باغی لیڈر ریک ماشر کے ساتھ امن معاہدہ کیا ہے اور نئے امن معاہدے کے مطابق مسٹر ریک ماشر کو ان کے نائب صدر کے عہدہ پر بحال کیا جائے گا۔جنوبی سوڈان نے بدھ کو بیان جاری کرکے کہا''ہمیں اس معاہدے کا فائدہ اٹھا کر جنوبی سوڈان کے لوگوں کے لئے امن کو یقینی بنانا ہوگا۔''امریکہ، برطانیہ اور ناروے نے اس نئے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ۔جنوبی سوڈان، سوڈان سے سال 2011 میں الگ ہونے کے بعد سے گزشتہ دو برسوں سے تنازعات میں الجھا ہوا ہے ۔ صدر سلوا کیر اور ریک ماشر کے درمیان تصادم نے فوجی جدوجہد کی شکل اختیار کر لیا تھا۔اس سے پہلے سال 2015 میں کیا گیا امن معاہدہ ایک سال بعد ہی تہس نہس ہو گیا تھا اور حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔

Ads