Jadid Khabar

ڈی یو ایس یو چناؤ کے ووٹوں کی گنتی ملتوی

Thumb

نئی دہلی ، 13 ستمبر (یواین آئی) دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین (ڈی یو ایس یو) کے 19۔ 2018 کے الیکشن کے نتائج کے سلسلے میں تنازعہ ہو گیا ہے ۔ ای وی ایم میں گڑبڑی اور طلبہ کے مابین جھڑپوں کے بعد ووٹوں کی گنتی کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ا س انتخاب کے لئے بدھ کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان آج ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ چھ راونڈ کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ای وی ایم میں گڑبڑی اور طلبا کے گروپوں کے مابین جھڑپوں کے پیش نظر ووٹوں کی گنتی کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی پھر کب شروع ہوگی ، ابھی اس سلسلے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ اس معاملے پر فیصلہ کرے گی۔

Ads