Jadid Khabar

بجنور:پیٹرو کیمیکل فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 6ہلاک

Thumb

بجنور، 12 ستمبر ( یواین آئی) اتر پردیش میں بجنور کی موہت پیٹرو کیمیکل فیکٹری میں بدھ کی صبح ویلڈنگ کرتے وقت سلنڈر پھٹنے سے چھ مزدوروں کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بجنور سے تقریبا آٹھ کلومیٹر دور نگینہ روڈ پر واقع موہت پیٹرو کیمیکل فیکٹری میں صبح سات بجے لیکیج ٹینک پر ویلڈنگ کرتے وقت اچانک سلنڈر پھٹ جانے سے چھ مزدوروں کی موت موقع پر ہو گئی جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے میں ایک مزدور لاپتہ بتایا جا رہا ہے ۔ٹینک دو دن پہلے لیک ہوا تھا ۔آج صبح اسے ویلڈنگ کرکے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انتظامیہ کے افسران موقع سے شیرا ہٹوانے اور ریلیف کام میں ماتحت کو ہدایت دینے کے ساتھ حادثہ کے مقام کا معائنہ کر رہے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے ۔ اسی درمیان مرنے والوں کے اہل خانہ نے فیکٹری گیٹ پر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔

Ads