Jadid Khabar

ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودا معاملہ میں فضائیہ کے سابق سربراہ کو ضمانت

Thumb

نئی دہلی، 12 ستمبر (یواین آئی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودا معاملہ میں ہندوستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور ان کے بھائی اور دیگر کی ضمانت کی درخواست بدھ کو منظور کر لی۔ خصوصی جج اروند کمار نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر تیاگی اور ان کے بھائی اور دیگر کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت کی درخواست کی منظوری دے دی۔ یہ معاملہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)نے دائر کیا ہے ۔ عدالت نے 24 جولائی کو فضائیہ کے سابق سربراہ اور دیگر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا تھا۔

Ads