Jadid Khabar

شام :فضائی حملوں میں 9ہلاک

Thumb

بیروت، 8 ستمبر (رائٹر) شام میں باغیوں کے قبضے والے صوبے ادلب اور حما میں مختلف مقامات پر جمعہ کو ہوائی حملوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو افراد ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔شامی انسانی حقوق مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ شمالی حما اور جنوبی ادلب صوبوں میں باغی گروپوں کے ٹھکانوں کو ہدف بناکر حملے کئے گئے ۔شامی خبررساں ایجنسی ( ثنا) کے مطابق حما کے شمالی مغربی بیرونی علاقے میں واقع عیسائی اکثریتی شہر پر جمعہ کی شام کو اچانک ہوئی فائرنگ میں نو افراد کی موت ہو گئی اور 20 افراد زخمی ہو گئے ۔مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ادلب میں سرگرم ایک چھوٹے جہادی گروپ نے مہرداد شہر میں فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری لی ہے ۔شامی انسانی حقوق کی نگرانی گروپ کے ذرائع نے بتایا کہ شامی فوج نے جوابی کارروائی میں شمال مغربی حما میں اپوزیشن کے کنٹرول والے کلات المدیک علاقے پر حملہ کیا جس میں ایک بچے اور ایک باغی کی موت ہو گئی۔

Ads