Jadid Khabar

اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر متفق

Thumb

غزہ، 10 اگست (رائٹر) اسرائیل اور غزہ پٹی پر حکومت کرنے والے اسلامی گروپ حماس جمعرات کو سرحد پار سے جاری لڑائی بند کرنے پرمتفق ہوگئے ۔ دو فلسطینی حکام نے اس ضمن میں اطلاع دی ہے ۔ اگرچہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس پر تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ مصر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق پونے 9 بجے سے شروع ہو جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کو 150 سے زائد بار غزہ پٹی پر حملہ کیا تھا اور فلسطینیوں طویل دوری تک مار کرنے والی میزائل سمیت کئی راکٹ داغے تھے ۔

Ads