Jadid Khabar

کینیڈا کے ساتھ تنازعہ کا تیل فراہمی پر نہیں پڑے گا اثر: الفالح

Thumb

ریاض، 9 اگست (رائٹر) سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری سفارتی تنازعہ کی وجہ سے سرکاری تیل کمپنی ارامکو کے کسٹمر کینیڈا میں تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔سعود عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی طرف سے جمعرات کو علی الصبح پوچھے گئے سوال کے جواب میں مسٹر فالح نے کہا کہ تیل کی سپلائی تشویش کی بات نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ اتوار کو کینیڈا کے ساتھ تمام نئے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بھی روک لگا دی اور ریاض میں تعینات کینیڈا کے سفیر کو واپس بھیج دیا۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے سرکاری امداد یافتہ تعلیمی اور طبی پروگراموں پر بھی روک لگا دی ہے ۔ سعودی عرب نے یہ قدم کینیڈا کی اس اپیل کے بعد اٹھایا ہے جس میں ریاض میں گرفتار کئے گئے شہری حقوق کی کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سعودی عرب نے کینیڈا کی اس مانگ کو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔

Ads