Jadid Khabar

راجیہ سبھا میں ارکان نے جیٹلی کا میز تھپتھپاکر استقبال کیا

Thumb

 نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر اور ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے گردے کی پیوندکاری کے بعد آج پہلی بار راجیہ سبھا کی کارروائی میں حصہ لیا۔ وہ ایوان کے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے ایوان میں پہنچتے تھے ۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر مسٹر جیٹلی نے جیسے ہی ایوان میں داخل ہوئے تو حکمراں اور اپوزیشن کے ارکان نے میزیں تھپتھپاکر ان کا استقبال کیا۔ مسٹر جیٹلی نے بھی ہاتھ جوڑ ارکان کو سلام کیا۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مسٹر جیٹلی کی صحت کے لحاظ سے اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ پاس جا کر ان سے ہاتھ نہ ملائیں ۔ انھوں نے کہا کہ اراکین کو غیر معمولی جوش کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسٹر جیٹلی سے ہاتھ نہیں ملانا چاہئے اور ان سے دور سے بات کرنی چاہئے کیونکہ ڈاکٹر نے انہیں انفیکشن سے بچنے کے لئے لوگوں سے دور رہنے کی صلاح دی ہے ۔ اس کے بعد ایوان میں آنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر جیٹلی سے ہاتھ ملانے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا تو انھوں نے مسکراتے اپنا ہاتھ بڑھانے کی بجائے دونوں ہاتھ جوڑ کر ان کو سلام کیا۔مسٹر جیٹلی کا گذشتہ مئی میں گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اور اس کے بعد سے وہ کسی عوامی پروگرام میں حصہ نہیں لے رہے تھے ۔ وہ آج مانوسون سیشن کے دوران پہلی بار ایوان میں آئے تھے ۔

 

Ads