Jadid Khabar

فلسطین - اسرائیل میں کشیدگی‘اسرائیل نے بمباری کی

Thumb

غزہ / یروشلم ،9 اگست (یواین آئی) برسوں سے جاری جدوجہد پر روک لگانے کے سلسلہ میں بات چیت کے راستے پر آگے بڑھنے کے باوجود غزہ کی جانب سے بدھ کو اسرائیل میں راکٹ داغے اور اس کے جواب میں اسرائیلی فوجیوں نے فضائی حملے کئے ۔اسرائیلی فوج نے بدھ کو بتایا کہ غزہ کی جانب سے اسرائیل کی گاڑیوں پر فائرنگ کی وجہ سے تشدد کا آغاز ہوا اور اسرائیلی فوجیوں نے اس کاجواب دیا۔ بعد میں فلسطینیوں نے سرحد پار سے تقریبا 70 راکٹ داغے اور اسرائیلی فوجیوں نے راکٹ داغنے والوں کو نشانہ بنا کر ہوائی حملہ کیا۔اقوام متحدہ کے مغربی ایشیا کے نمائندے نکولائی ملادیونوو نے کہا، "میں غزہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں تشدد میں ہونے والے اضافہ اور خاص طور پر آج جنوبی اسرائیل میں داغے گئے کئی راکٹ کے واقعہ سے کافی فکر مند ہوں''۔ ادھر، غزہ میں فلسطین کے اسلامی گروپ حماس کے ایک سینئر رکن نے بتایا کہ امریکہ اور مصر کی ثالثی میں کشیدگی کو کم کرنے سلسلہ میں ھاری کر مذاکرات 'اعلی درجہ کے مراحل' میں ہے ۔

Ads