Jadid Khabar

سعودی عرب کی حمایت میں آگے آیا مصر

Thumb

قاہرہ، 8 اگست (رائٹر) کینیڈا کے ساتھ سیاسی تنازعہ میں مصر نے منگل کو سعودی عرب کی حمایت میں اتر آیاہے اور گھریلو معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا، "وہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری بحران سے فکر مند ہے جو خلیجی ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کے کچھ بیرونی ممالک کے منفی رویہ کا نتیجہ ہے ''۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ اتوار کو اوٹاوا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور ریاض میں موجود کینیڈا کے ہائی کمشنر کو واپس ملک بھیج دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تمام نئے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بھی روک لگا دی ہے ۔ سعودی نے یہ قدم کینیڈا کی اس اپیل کے بعد اٹھایا ہے جس میں ریاض میں گرفتار کئے گئے شہری حقوق کی کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا. سعودی عرب نے کینیڈا کی اس مانگ کو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے ۔
دریں اثناءسعودی عرب نے کینیڈا میں اپنے تمام طبی علاج پروگراموں پر روک لگا دی ہے اور کینیڈا میں علاج کر رہے مریضوں کو وہاں دوسرے ممالک کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لئے تال میل قائم کر رہا ہے ۔ سعودی عرب کی پریس ایجنسی نے امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ صحت کی خدمات کا ذمہ سنبھالنے والے ڈاکٹر فہد بن ابراہیم التمیمي کے حوالے سے بدھ کو علی الصبح یہ اطلاع دی۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تمام نئے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بھی روک لگا دی ہے ۔ سعودی نے یہ قدم کینیڈا کی اس اپیل کے بعد اٹھایا ہے جس میں ریاض میں گرفتار کئے گئے شہری حقوق کی کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا. سعودی عرب نے کینیڈا کی اس مانگ کو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے ۔

Ads