Jadid Khabar

انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 100ہوگئی

Thumb

کیانگان(انڈونیشا)7 اگست (رائٹر)انڈونیشا کے سیاحتی جزیرہ لمبوک میں آئے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر منگل کو 100 ہوگئی۔ بچاؤ ٹیم کا کہنا ہے کہ بہت سارے زخمی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں بے گھر افراد امداد کے منتظر ہیں۔اتوار کو آئے 6.9 شدت کے زلزلے کے مرکز کے قریب شمال میں ایک پرچون کی دکان کے ملبے سے ایک زندہ عورت کو نکالا گیا۔ دیہی علاقوں میں صاف پانی، کھانا، دوائیوں اور خیموں کی شدید قلت ہے ۔انڈونیشا ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پورو نوگروو کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 105 ہوگئی ہے ، مرنے والوں میں قریب ہی واقع بالی جزیرہ میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جہاں زلزوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ 29 جولائی کو بھی لمبوک میں 6.4 شدت کے زلزلے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور سینکڑوں کی تعداد میں ٹریکرس آتش فشاں کے دہانے پر پھنس گئے تھے ۔واضح رہے کہ 2004 میں بحر ہند میں آئی سنامی میں تیرہ ممالک کے 226,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں مرنے والوں کی تعداد انڈونشیا میں 120000 تھی۔

Ads