Jadid Khabar

واشنگٹن میں امریکہ اور ترکی کے درمیان مذاکرات

Thumb

انقرہ، 7 اگست (رائٹر) امریکہ اور ترکی کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے اور متنازعہ ایشوز کے حل کے لئے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں مذاکرات کا امکان ہے ۔ ترکی کا ایک وفد دو دن بعد واشنگٹن جاکر اس مذاکرات میں حصہ لے گا۔ٹیلی ویژن چینل سی این این ترک نے منگل کو سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ چینل نے کہا کہ امریکہ اور ترکی کئی ایشوز پر پہلے ہی راضی ہو گیا ہے ۔ چینل نے اگرچہ اس کی تفصیلی وضاحت نہیں کی۔ترکی میں امریکی پادری اینڈریو برنسن پر دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ چلائے جانے اور شام کی پالیسی کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں۔جس کے سبب ملکی کرنسی لیرا بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے سب سے کمترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

Ads