Jadid Khabar

ایران نے امریکہ کے ساتھ بات چیت کی تجویز ردکی

Thumb

انقرہ ،7 اگست (رائٹر) ایران کے صدر حسن روحانی نے پیر کو امریکہ کی طرف سے نئی پابندی عائد کئے جانے سے کچھ گھنٹے قبل دیئے گئے امریکہ کے مذاکرات کی تجویز کو ٹھکرا دیا۔امریکہ نے ایران کو بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے پاس نئی پابندیوں سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں کو چھوڑ کر بات چیت کرنے کیلئے راضی ہو جائے ۔مسٹر روحانی نے ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ جب تک امریکہ سال 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی شرائط کو نہیں مانتا اس کے ساتھ بات چیت نہیں کی جاسکتی۔مسٹر روحانی نے کہا''اگر آپ کسی کو چاقو گھونپ کر کہو کہ آپ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے پہلے آپ کو چاقو کو ہٹانا ہوگا۔ ہم ہمیشہ سفارتی تعلقات اور بات چیت کے حق میں رہے ہیں لیکن بات چیت کے لئے اخلاص کی ضرورت ہوتی ہے ۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دیکھتے ہوئے اور ایران میں افراتفری پیدا کرنے کے مقصد سے بات چیت کی تجویز پیش کی ہے ''۔

Ads