Jadid Khabar

چین میں پھنسے 300 پاکستانی پیر کو اپنے وطن واپس پہنچیں گے

Thumb

بیجنگ، 6اگست (یو این آئی) چین کے گوانگژو ہوائی اڈہ پر پھنسے 200سے زائد پاکستانی پیر کی رات شاہین اے ئرلائنس کی پرواز سے اپنے ملک میں واپس آسکتے ہیں۔شہری ہوابازی اتھارٹی (سی اے اے ) اور اے ئر لائن کمپنی کے مابین 1.5ارب روپے کی بقایہ رقم کی ادائیگی پر ہوئے تنازعہ کے بعد شاہین اے ئرلائن کی پرواز کو 29جولائی کو اچانک منسوخ کردینے سے تقریباََ 300پاکستانی گوانگژو ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں۔جیوز نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہین اے ئر لائن کا طیارہ چین کے ہوائی اڈہ پر صبح ہی پہنچاہے اور یہ پھنسے ہوئے مسافروں کو لیکر رات کو لاہور واپس آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن افسران سے مسافروں کو پہلے ہی اجازت (کلے ئرنس) مل گئی ہے ۔شاہین اے ئر لائن نے لوگوں کو نکالنے کے لئے اتوار کو ہی اپنا طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے پہلے کی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ مسافروںکو واپس لانے کے لئے پاکستان انٹرنیشنل اے ئر لائنس (پی آئی اے ) اپنا ایک طیارہ بھیج رہی ہے ۔ پہلے شاہین اے ئرلائن نے پھنسے ہوئے مسافروں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے سے مدد مانگی تھی لیکن اب شاہین اے ئر لائن ہی اپنا طیارہ بھیجے گی۔ بڑھتے قرض کی وجہ سے سی اے اے نے کچھ دنوں پہلے ہی حج پروازوں کو چھوڑ کر شاہین اے ئرلائنس کی دیگر تمام بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔

Ads