Jadid Khabar

سعودی عرب ایرانی سفارت کارکو قبول کرنے پر رضامند

Thumb

دبئی، 6 اگست (رائٹر) سعودی عرب اپنے یہاں ایران کے مفادات کے نمائندے کے طور پر ایک ایرانی سفارت کار کو قبول کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے اتوار کو یہ اطلاع دی. سعودی عرب اور ایران کے تعلقات سال 2016 سے خراب ھیں اور ایسے میں اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔آئی آر این اے کے مطابق''ایک مصدقہ سفارتی ذرائع نے اتوار کو اطلاع دی کہ سعودی عرب ایران کے مفادات کی حفاظت کرنے والے سفارت کار کو ویزا دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ سعودی عرب اور تہران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی سمت میں اٹھایا گیا مثبت قدم ہے ''۔سال 2017 کے معاہدے کے مطابق سعودی عرب میں ایرانی سفارت کار کا دفتر سوئٹزرلینڈ سفارتی مشن کے اندر ہی قائم کیا گیا جائے گا۔

Ads