Jadid Khabar

انڈونیشیا میں زلزلہ سے کم از کم 91 افراد ہلاک

Thumb

جکارتہ، 6 اگست (رائٹر) انڈنیشیا میں لومبوک جزیرے پر اتوار کو آئے 7.0 شدت کے زلزلے میں کم از کم 91 لوگوں کی موت ہو گئی اور 200 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔انڈونیشیا کی قومی ڈیزاسٹر ایجنسی نے پیر کو کہا کہ زلزلے میں مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 91 ہو گئی ہے ۔ایجنسی کے مطابق زیادہ تر موت ملبہ گرنے کی وجہ سے ہوئی. زلزلے میں سینکڑوں زخمی ہو گئے اور ہزاروں گھر تباہ شدہ ہوگئے ۔ایجنسی کے ترجمان ستوپو پروو نگروھو نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی اور وہ گھروں اور عمارتوں سے نکل کر باہر بھاگنے لگے ۔ رات بھر بجلی کٹی رہنے کی وجہ سے ریلیف اور ریسکیو کاموں میں کافی دقتیں آئیں جس کی وجہ سے راحتی ٹیم کے ارکان کو متاثرہ علاقوں میں جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اور اضافہ ہو سکتا ہے .سرکاری ذرائع کے مطابق لومبوک میں زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق لومبوک کے زیادہ تر علاقوں میں زلزلے کے بعد بجلی گل ہو گئی تھی. لومبوک اور اس کے پڑوسی جزیرہ بالی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی عمارت کو بھی زلزلے کے جھٹکوں سے نقصان پہنچا لیکن پروازوں کی خدمات جاری رہی۔ایجنسی نے زلزلے کے بعد سنامی کی وارننگ جاری کی تھی اور لوگوں سے سمندر سے دور رہنے کی اپیل کی تھی لیکن سنامی وارننگ کو بعد میں واپس لے لیا گیا. لومبوک میں ایک ہفتے پہلے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

 

Ads