Jadid Khabar

انقرہ بم دھماکہ معاملہ میں 9افراد کو عمر قید

Thumb

انقرہ، 4 اگست (رائٹر) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 2015 میں بم دھماکے کے دو واقعات کے معاملہ میں ایک عدالت نے نو افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ ان واقعات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق ان واقعات میں اسلامک اسٹیٹ کے 36 افراد کے خلاف عدالت میں معاملہ چلا تھا اور ان میں سے نو افرادکو ان دھماکوں کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ بم دھماکے کے یہ واقعات انقرہ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر ہوئے تھے جہاں کرد حامیوں اور ورکروں کی ایک ریلی ہو رہی تھی۔

Ads