Jadid Khabar

وزیر اعظم کی تقریر کے دوران حادثہ ، 22افراد زخمی

Thumb

کلکتہ16جولائی ( یو این آئی )وزیر اعظم نریندر مودی کے مدنی پور میں منعقد کسان ریلی میں شدید بارش کی وجہ سے پنڈال گرنے سے 22افرادزخمی ہوگئے جنہیں مدنی پور اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔وزیرا عظم نے اسپتال جاکر زخمیوں سے ملاقات کی اور علاج میں ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ہی یہ حادثہ پیش آیا ۔وزیر اعظم نے ایس پی جی جوانوں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں پہنچائیں ۔
مغربی مدنی پور میں وزیر اعظم مودی کی کسان ریلی میں پنڈال گرنے کی وجہ سے زخمیوں ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی۔مدنی پور کالج گراؤنڈ میں منعقد کسان ریلی میں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران پنڈال کا ایک حصہ اچانک گرنے کی وجہ سے 25افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ان زخمیوں کو مدنی پور میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔وزیر اعظم مودی بذات خود اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی۔حادثہ کے فوری بعد ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔