Jadid Khabar

کوڑا کرکٹ صاف نہ کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کو سرزنش

Thumb

نئی دہلی،12جولائی(ایجنسی)سپریم کورٹ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو دہلی میں کوڑا کرکٹ  اور گندگی ہٹانے کے مسئلے پر پھٹکا رلگائی اورکہا کہ تم اپنے آپ کو دہلی کا سپر پاور سمجھتے ہو لیکن صفائی رکھنے کے لئے کوئی کام نہیں کیا ۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ دہلی کے کئی علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے بیماریاں پھیل جاتی ہیں ۔عدالت کے دوممبروں پر مشتمل بینچ نے کہا کہ لیفیٹننٹ گورنر نے اپنے ایک حلفی بیان میں یہ کہا کہ میونسپل کارپوریشنوں کی ذمہ داری اس کی ہے اور اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہے۔کورٹ نے ایڈیشنل سالسٹر جنرل محترمہ پنکی آنند سے کہا کہ وہ بتائے کہ گندگی کب ہٹائی جائے گی لیکن اس نے کہا کہ پہلے اس سلسلہ میں متعلقہ حکام سے بات کرے گی۔عدالت نے کہا کہ میونسپل کارپوریشنوں کی ذمہ داری اسی کی ہے اور اسی کو یہ بتانا ہوگا کہ یہ کام کب انجام دیا جائے گا۔عدالت کو بتایاگیا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے دہلی سرکار کی طرف سے بلائے گئے میٹنگوں میں کسی نے بھی شرکت نہیں کی اور ان میٹنگو ں میں غازی پور ،اوکھلا اور دوسری جگہوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے پر غوروخو ض کیاگیاتھا۔ 

Ads