Jadid Khabar

تارکین وطن بچوں کو کنبہ سے کرنے کیلئے ملالہ نے کی ٹرمپ کی تنقید

Thumb

 ریو ڈی جنیرو، جولائی 12 ( رائٹر) نوبل امن ایوارڈ یافتہ نوازا ملالہ یوسف زئی نے امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے آئے مہاجرین کے بچوں کو خاندان سے الگ کرنے کی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی کی سخت تنقید کی ہے ۔میکسیکو سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر آئے مہاجرین کے لئے ٹرمپ انتظامیہ نے بہت ہی سخت پالیسی اپنا رکھی ہے اور مئی ماہ سے اب تک ایسے خاندانوں کے 2300 سے زائد بچوں کو ان کے والدین سے الگ کر دیا ہے . ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے خاندانوں کے بالغ اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسی وجہ سے بچوں کو ان سے الگ کر دیا گیا ہے . اگرچہ عوامی طور پر ہو رہی مذمت اور عدالتی فیصلوں کے بعد اب اس پالیسی پر روک لگا دی گئی ہے ۔ملالہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ''یہ بہت ہی مشکل، جانبدارانہ اور غیر انسانی فیصلہ تھا اور مجھے نہیں پتہ تھا کہ کوئی ایسا آخر کیوں کر سکتا ہے ۔ ملالہ ان دنوں برازیل، لاطینی امریکی ممالک کے دورے پر ہیں اور بچیوں کی تعلیم کے لئے لوگوں کو بیدار کر رہی ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تعلیم دئیے جانے کے لئے ان کے والدین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں اور ان ممالک کی حکومتوں کو تعلیم کے میدان میں مختص فنڈز میں اضافہ کئے جانے کی حامی بھی ہیں۔