Jadid Khabar

امریکی صدر غیر ذمہ دار شخص: ایران

Thumb

بیروت، 12 جولائی (رائٹر) ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر کار علی اکبر ولایتي نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غیر ذمہ دار انہ افعال کی وجہ سے ایران کے روس کے ساتھ تعلقات زیادہ گہرے ہوئے ہیں۔مسٹر ولایتي روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملنے ان دنوں ماسکو کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک اور سفارتی قسم کے ہیں اور حالیہ برسوں میں اجتماعی، دو طرفہ اور علاقائی تعلقات میں توسیع ہوئی ہے ۔ خبررساں ایجنسی آئی ایس این اے نے ان کے حوالے سے بتایا کہ وہ مسٹر خامنہ ای کا پیغام مسٹر پوتن کو دیں گے اور صدر حسن روحاني کے جذبات سے بھی آگاہ کرائیں گے اور عالمی صورتحال کو لے کر بہت ہی حساس ایشوزپر بات چیت کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ روس کے ساتھ صرف اسٹریٹجک اور طویل مدتی تعلقات ہی اس تعاون کو جاری رکھ سکتا ہے ۔ انہوں شام میں صدر بشار الاسد کی فوج کے لیے روس اور ایران کی جانب سے دی جا رہی مدد کا حوالہ بھی دیا۔انہوں نے مسٹر ٹرمپ کے بارے میں تبصرہ کیا-''بین الاقوامی تعلقات کے لحاظ سے وہ کافی غیر ذمہ دار شخص ہیں اور انہیں کے قول و فعل کی وجہ سے ایران کا روس سے زیادہ تعاون حاصل کرنا ضروری ہو گیا ہے ''۔

Ads