Jadid Khabar

ہم جنس پرستی پر عدالت کرے فیصلہ :مرکز

Thumb

نئی دہلی ،11جولائی (یواین آئی)مرکزی حکومت نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کہاکہ اسکا ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے سے ہٹانے سے متعلق کوئی موقف نہیں ہے اور اس سلسلہ میں فیصلہ وہ عدالت پر چھوڑتی ہے ۔چیف جسٹس دیپک مشراکی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے سے ہٹانے سے متعلق عرضیوں پر سماعت کررہی ہے ۔جسٹس آر ایف نریمن ،جسٹس اے ایم کھانولکر،جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندوملہوترہ بھی اس بنچ میں شامل ہیں ۔عدالت میں مرکزی حکومت کی نمائندگی کررہے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل تشارمہتہ نے تین صفحات کا حلف نامہ داخل کرکے کہاکہ مرکزی حکومت کا دفعہ 377کے آئینی جواز سے متعلق کوئی موقف نہیں ہے اور اس نے اس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیاہے ۔انھوں نے کہاکہ اب یہ عدالت پر ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فیصلہ کرے ۔

Ads