Jadid Khabar

پشاور میں انتخابی ریلی پر خود کش حملہ، بیس افراد ہلاک

Thumb

اسلام آباد،11جولائی(یو این آئی)پاکستانی شہر پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی ایک انتخابی ریلی پر کیے گئے ایک بڑے خود کش حملے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں منگل کو رات گئے کیے گئے اس بم حملے میں اے این پی کے ایک مقامی رہنما اور انتخابی امیدوار ہارون بلور بھی مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں ساٹھ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، جن میں سے پینتیس ابھی تک پشاور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یہ حملہ پچیس جولائی کے عام انتخابات سے قبل پاکستان میں اب تک کی جانے والی سب سے بڑی دہشت گردانہ کارروائی ہے ، جس کی ذمے داری مقامی طالبان عسکریت پسندوں نے قبول کر لی ہے ۔ ہارون بلور کے والد بشیر بلور بھی اے این پی کے ایک مرکزی رہنما تھے ، جو دو ہزار بارہ میں ایسے ہی ایک خود کش حملے میں مارے گئے تھے ۔

Ads