Jadid Khabar

روسی صدر کے مقرّب تاجر نے فیشن ماڈل کے خلاف ہتکِ عزّت کا مقدمہ جیت لیا

Thumb

ماسکو ،10جولائی (ایجنسی ) روس کے ارب پتی تاجر Oleg Deripaska نے پیر کے روز بیلاروس کی فیشن ماڈل کے خلاف ہتک عزّت کا دعوی جیت لیا۔ مذکورہ ماڈل Anastasia Vashukevich نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اولیگ اعلی سطح کے ایک روسی عہدے دار کے ساتھ گفتگو کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ وڈیو اناستاسیا نے اولیگ کی یاٹ پر رہتے ہوئے خود بنائی تھی۔روس کے جنوب مغربی شہر اوست لابنسک میں عدالت نے "ناستیا ریبکا" کے نام سے معروف فیشن ماڈل اناستاسیا ویشوکیوچ اور اس کے بزنس مینجر الیگزینڈر کیریلوف کو حکم دیا کہ ان میں سے ہر ایک اولیگ ڈیریپاسکا کو 5 لاکھ روسی روبل (8000 ڈالر) ادا کرے۔ عدالت نے بیلاروسی ماڈل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی ان تمام تصاویر اور مناظر کو حذف کرنے کا بھی حکم دیا جن میں روسی ارب پتی اولیگ نظر آ رہا ہے۔یاد رہے کہ فیشن ماڈل انستاسیا رواں برس فروری سے نو غیر ملکیوں پر مشتمل ایک گروپ کے ساتھ تھائی لینڈ میں زیر حراست ہیں۔ اْن پر "جنسی تربیت" کے اسباق دینے کا الزام ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور مناظر میں المونیم کے بہت بڑے گروپ کا مالک روسی ارب پتی اولیگ ایک شخص کے ہمراہ نظر آ رہا ہے جو بڑی حد تک سرگئی بریخودکو سے مشابہت رکھتا ہے۔ بریخودکو اْس وقت روسی وزیراعظم کا نائب تھا۔روسی اپوزیشن کی شخصیت الیکسے نیوالنے کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک رپورٹ میں سرگئی بریخدکو پر بدعنوانی اور اولیگ ڈیریپاسکا سے تحائف وصول کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔اولیگ کو روسی صدر ولادیمر پوتین کے انتہائی قریب شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کے سابق مینجر پال مینافورٹ کا بھی مقرّب ہے۔ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے امکان کے حوالے سے جاری امریکی تحقیقات میں مینافورٹ کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ادھر تھائی لینڈ میں بیلاروسی فیشن ماڈل انستاسیا نے باور کرایا ہے کہ اْن کے پاس ٹرمپ اور کرملن ہاؤس کے درمیان رابطوں کے حوالے سے قیمتی معلومات موجود ہے۔ تاہم انستاسیا نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔انستاسیا کو اْس وقت شہرت حاصل ہو گئی تھی جب اْس نے دولت مندوں کو لْبھانے کے طریقوں کے بارے میں ایک کتاب مرتّب کی اور سوشل میڈیا پر اپنے ہزاروں فالوورز کے لیے اپنی عریاں تصاویر پوسٹ کیں۔تھائی لینڈ میں انستاسیا کے خلاف مقدمے کی سماعت 19 جولائی کو ہو گی۔

Ads