Jadid Khabar

نواز شریف کی والدہ بھی بیٹے کے ساتھ جیل جائیں گی

Thumb

لاہور،10جولائی (ایجنسی ) پاکستان میں تین مرتبہ وازارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے میاں محمد نوازشریف کی عمر رسیدہ والدہ شمیم اختر نے لاہور ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کا استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ "خود اپنے بیٹے کا استقبال کرنے لاہور ایئرپورٹ جاؤں گی اور نوازشریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی تاہم اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو میں بھی ان کے ساتھ جیل جاؤں گی۔"احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے والد نواز شریف 12 جولائی جمعرات کو لندن سے ابوظہبی پہنچیں گے بعد ازاں 13 جولائی کو ابوظہبی سے لاہور ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔

Ads