Jadid Khabar

جلال آباد میں خودکش دھماکہ ،10افرادہلاک

Thumb

کابل ،10جولائی (رائٹر )افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک خودکش بم حملہ آورنے دھماکہ کرکے کم ازکم 10افرادکو ہلاک کردیا۔سرکاری افسران نے یہ اطلاع دی ہے ۔جلال آباد صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان انعام اللہ نے 10افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہاہے کہ زخمی ہونے والے چارافراد کو اسپتال لے جایاگیاہے ۔افسران نے بتایاکہ حملہ آورنے ایک ایندھن اسٹیشن کے نزدیک دھماکہ کیا جس کی وجہ سے زبردست آگ بھڑک اٹھی ۔

Ads