Jadid Khabar

امریکہ کا افغان طالبان سے امن مذاکرات کی حمایت کا اعلان

Thumb

کابل،10جولائی(یو این آئی)امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرے گا۔مائک پومپیوگزشتہ روزغیراعلانیہ دورے پر کابل پہنچے اور افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے کابل میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ ان مذاکرات کااہتمام کرنے اورحصہ بننے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔افغانستان پرعالمی دو روزہ کانفرنس سعودی قیادت میں جدہ اور مکہ مکرمہ آج سے شروع ہوگی ۔یہ کانفرنس اسلامی سربراہ کانفرنس اور او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت منعقد کی جارہی ہے ۔کانفرنس میں نا صرف افغانستان کے ممتاز علماء شریک ہونگے بلکہ دنیا بھر کے منتخب علماء بھی مدعو ہوں گے ۔کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن بحال کرنے میں مدد اور ہرطرح کی دہشت گردی ، انتہا پسندی اور شدت پسندی کی مذمت کرنا ہے ۔

Ads