Jadid Khabar

مافیا ڈان منا بجرنگی کا باغپت جیل میں گولی مار کر قتل

Thumb

باغپت، 9 جولائی (یواین آئی) پروانچل کا بدنام ڈان پریم پرکاش عرف منا بجرنگی کو اتوار کی صبح اترپردیش کی باغپت جیل میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی لوکیش دیکشت سے رنگداری مانگنے کے الزام میں باغپت عدالت میں منا بجرنگی کی پیشی ہونی تھی۔منا بجرنگی کو کل رات جھانسی جیل سے باغپت لایا گیا تھا اور جیل میں ہی اسے گولی مار دی گئی، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ جیل میں مافیا ڈان کے قتل سے افسران میں کھلبلی ہے ۔پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جیل پہنچے اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ اس دوران لکھنؤ میں ریاست کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (لا اینڈ آرڈر) پروین کمار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل میں بدنام زمانہ بدمعاش سنیل راٹھی کا نام سامنے آ رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں منا بجرگي کی بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کی سیکورٹی بڑھانے کی مانگ کی تھی۔ گزشتہ دنوں لکھنؤ میں ہوئے ایک گینگ وار میں مافیا ڈان منا بجرنگی کے سالے پشپجیت سنگھ کا قتل کر دیا گیاتھا۔ گزشتہ جمعہ کو منا پولیس تحویل کے درمیان سالے کی تیرھویں میں حصہ لینے کے لئے وکاس نگر کالونی آ

Ads