Jadid Khabar

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان معلومات کے تحفظ کے سمجھوتے پر دستخط

Thumb

ریاض،9جولائی (ایجنسی ) سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلے سے ملاقات کی۔اس دوران دونوں ملکوں کے بیچ دفاع کے شعبے میں تعاون اور اس کو مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں شخصیات نے علاقائی صورت حال اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد اور فرانس کی وزیر دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان محفوظ اور مخصوص معلومات سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط کیے۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع کے معاون محمد العایش، چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام آل شیخ، وزیر دفاع کے عسکری مشیر طلال العتیبی اور فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں سعودی عسکری اتاشی ولید السیف بھی موجود تھے۔فرانس کی جانب سے موجود شخصیات میں مملکت میں پیرس کے سفیر فرانسوا گوئٹ، عسکری دفتر کے ڈائریکٹر جون کازابینکا، سفارتی مشیر گزافے شیٹل، صنعتی مشیر ہیروے گرینجن، عسکری مشیر کنرل جیک ڈومونگرو اور مملکت میں فرانس کے دفاعی اتاشی گزافے موناک شامل ہیں۔

Ads