Jadid Khabar

دہلی میں کڑاکے کی سردی

Thumb

نئی دہلی، 10 جنوری (یواین آئی) قومی دارالحکومت میں آج صبح لوگوں کڑاکے کی سردی کا سامنا کرنا پڑا۔دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے حساب سے تین ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح 100 فیصد رہی۔ دن میں آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔منگل کو کم از کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.6 ڈگری سیلسیس درج کیا تھا۔سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق دارالحکومت میں صبح دس بجے ہوا کا معیار بہت خراب درج کیا گیا۔کم ویژیبلٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر 35 ریل گاڑیاں یہاں تاخیر سے پہنچیں۔

Ads