Jadid Khabar

سنیما گھروں میں قومی ترانہ بجانا ضروری نہیں :سپریم کورٹ

Thumb

نئی دہلی ،9جنوری ( ایجنسی ) ایک تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ قومی ترانے کو سینما ہالوں میں بچانا ضروری نہیں ہے۔ اور یہ سینما مالکان کو اختیار ہے کہ وہ اسے فلم شروع ہو نے سے پہلے بجائے یا نہ  بجائے۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اس وقت آیا جب مرکزی سرکار نے عدالت کے عالیہ میں ایک حلف نامہ دائر کیا کہ وہ اپنے پرانے فیصلے کو بدلنا چاہتے ہیں جس میں اس کو قومی ترانے کو بجانا لازمی قراردیا تھا اٹارنی جنرل مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ کوئی ترانہ بجانا اب ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں بارہ ممبروں پر مشتمل ایک وزارء کی کمیٹی بنا ئی ہے جو یہ دیکھ سکے کہ قومی ترانے سے منسلک مسائل پر اپنی رائے دے سکے۔ اور اس میں یہ بھی فیصلہ لیا جا ئے گا کہ کس طرح قومی ترانے بجائے جانے پر اس کا احترام کیا جا سکے۔ پچھلے فیصلے میں تمام سینما گھروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ فلم شروع ہونے سے پہلے وہ قومی ترانہ بجائے۔ لیکن اس وقت ایک سینئر جج نے اس فیصلے کے کی مخالفت کی اور کہا کہ حب الوطنی کا مظاہرہ اس سے نہیں ہوسکتا ہے کہ لوگ قومی ترانے بچاتے وقت احترام میں کھڑے ہوئے جا ئیں۔ 

Ads