Jadid Khabar

مقدونیہ کا نام تبدیل کرنے سے صدر کا انکار

Thumb

بروسیلز ،14جون(یو این آئی)یوروپی ریاست مقدونیہ کے صدر جارج ایمانوف نے ملک کا نام تبدیل کرنے کے معاہدہپر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے ۔اس سے پہلے یونان کے دارالحکومت ایتھنز اور مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپیے سے ملنے والی غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹوں کے مطابق سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کے نام سے متعلق یوروپی یونین کے رکن ملک یونان اور بلقان کی اس چھوٹی سی ریاست کے مابین پائے جانے والے شدید تنازع میں ایک چوتھائی صدی سے بھی زائد عرصے بعد بالآخر اب تصفیہ ہو گیا ہے ۔دونوں وزرائے اعظم نے اب اس کا حل یہ نکالا ہے کہ سکندر اعظم کی جائے پیدائش یونانی صوبہ مقدونیہ آئندہ بھی مقدونیہ ہی کہلائے گا جبکہ جمہوریہ مقدونیہ کا سرکاری نام مستقبل قریب میں 'جمہوریہ شمالی مقدونیہ' رکھ دیا جائے گا۔اس طرح مقدونیہ کی ناٹو میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگئی۔

Ads