Jadid Khabar

مودی سیکورٹی ایجنسیوں کے آگاہ کرنے کے بعد بھی لوگو ں کے درمیان پہنچے

Thumb

بھلائی، 14 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی سیکورٹی ایجنسیوں کے آگاہ کرنے کے بعد بھی آج یہاں مبارکباد کے لئے کھڑی بھیڑ کے درمیان پہنچنے کی خواہش دبا نہیں سکے ۔مسٹر مودی بھلائی پلانٹ کے ایروڈرم پر اترنے کے بعد پلانٹ کمپلیکس میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے استقبال کے لئے بیریکیٹنگ کے پار عورتوں، بچوں اور لوگو کی بھیڑ نعرے لگا رہی تھي اس سے پرجوش وزیر اعظم نے پہلے تو گاڑی کے دروازے پر کھڑے ہو کر کچھ دور چلے اور ہاتھ ہلا کر سلام کا جواب دیتے رہے ،لیکن ایک جگہ وہ گاڑی سے اتر کر بیریکیٹنگ تک پہنچ گئے اور لوگوں سے ہاتھ ملایا، ان کاحال چال پوچھا اور بچوں کو پچکارا۔ وزیر اعظم کچھ لمحے تک رکنے کے بعد آگے روانہ ہوئے ۔ھال ہی میں مہاراشٹر میں نکسلیوں کے نشانے پر ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے فی الحال روڈ شو نہیں کرنے اور بھیڑ میں نہیں پہنچنے کی صلاح دی تھی لیکن سیکورٹی ایجنسیوں کے انکار کے باوجود وزیر اعظم مودی عوام کے درمیان جانے کی خواہش نہیں روک پائے ۔

Ads