Jadid Khabar

مین پوری میں بس پلٹ جانے سے 16 افراد ہلاک

Thumb

مین پوری ،13 جون (یو این آئی)اترپردیس میں مین پوری کے دناہار علاقے میں آج صبح ایک تیز رفتار بس پلٹ جانے سے 16 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے شنکر رائے نے کہا کہ جے پور سے فرخ آباد جارہی تیز رفتار بس اٹاوہ ۔ مین پوری مارگ پر کیرت پور چوکی کے نزدیک موڑ پر بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 16 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 17 دیگر زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ سنگین طور پر زخمی تین افراد کو سیفئی میڈیکل کالج میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ 14 لوگوں کا ضلع اسپتال میں علاج ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔

Ads