Jadid Khabar

سابق وزیر اعظم واجپئی کی حالت مستحکم

Thumb

نئی دہلی، 12 جون (یواین آئی) آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت مستحکم ہے ۔ مسٹر واجپئی کو پیر کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ایمس کی جانب سے منگل کو مسٹر واجپئی کی صحت کے سلسلے میں جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہے ۔ علاج سے ان کی حالت بہتر ہورہی ہے ۔ مسٹر واجپئی کو انجکشن کے ذریعے رگوں میں اینٹی بایوٹک دی جا رہی ہیں۔بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مسٹر واجپئی کے تمام اعضاءصحیح طور پر کام کر رہے ہیں، انفیکشن کنٹرول ہونے تک مسٹر واجپئی اسپتال میں ہی رہیں گے ۔ مسٹر واجپئی کو مثانے میں انفیکشن اور گردے سے متعلق پریشانیوں کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔سابق وزیر اعظم کی صحت کی معلومات لینے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی،بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ، کانگریس صدر راہل گاندھی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر صحت جے پی نڈا اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سمیت کئی دیگر رہنما ایمس پہنچے تھے ۔

Ads