Jadid Khabar

ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان تاریخی سربراہی اجلاس کا آغاز

Thumb

سنگاپور، 12 جون (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے منگل کو سنگاپور کے سینٹوسہ جزائر میں واقع کیپیلا ہوٹل میں تاریخی سربراہی اجلاس کی شروعات کی۔دونوں رہنماں نے یہاں سینٹوسہ جزیرے کے کیپیلا ہوٹل میں مسکرا کر اور آپس میں ہاتھ ملا کر اس تاریخی ملاقات کا آغاز کیا۔ کم جونگ نے مسٹر ٹرمپ سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا، "آپ سے مل کر اچھا لگا مسٹر صدر''۔ مسٹر ٹرمپ نے بھی مسکرا کر کم جونگ ان کو سلام کیا۔امریکی صدر نے کہا، "میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، ہمارے درمیان شاندار بات چیت ہونے والی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ ملاقات کافی کامیاب رہے گی۔ میرے لئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے درمیان بہترین تعلقات قائم ہوں گے ''۔اس ملاقات میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو بند کرنے کے مستقبل پر بحث ہونے کا امکان ہے ۔مسٹر ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان یہ ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک چل سکتی ہے . جس کے بعد دونوں رہنما سینئر حکام کے ساتھ لنچ کریں گے ۔مسٹر ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان یہ ایک تاریخی ملاقات ہے کیونکہ 1950-53 کے درمیان کوریا جنگ کے بعد سے دونوں ممالک دشمن بن گئے تھے ۔ اس کے بعد سے شمالی کوریا اور امریکہ کے لیڈر کبھی نہیں ملے اور نہ ہی فون پر بات کی۔قابل غور ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے ٹاپ رہنماں کے درمیان اس طرح کی یہ پہلی ملاقات ہے . یہ ملاقات دونوں رہنماں کے لئے کافی اہم قرار دیاجا رہا ہے ۔

 

Ads