Jadid Khabar

مسجد حرام کے آئمہ، علما اور وزیر حج کی شاہ سلمان سے ملاقات

Thumb

ریاض،11جون (ایجنسی)مسجد حرام کے علماء ، ائمہ کرام، وزیرحج اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ملاقات کی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان سے ملاقات کرنے والوں میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے انچارج الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس، آئمہ کرام، مسجد حرام کے مؤذنین اور دیگر حکام شامل تھے۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج ڈاکٹر محمد بن صالح بنتن، سیکرٹریز حج، انتظامی کونسلوں کے سربراہان، طواف کے نگران اداروں ار دیگر رہ نماؤں نے بھی شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات نماز مغرب سے قبل ہوئی۔ بعد ازاں تمام مہمانوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنرمیں بھی شرکت کی۔قصر الصفا میں آنے والوں میں شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز آل سعود، شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز، شہزادہ سطام بن سعود بن عبدالعزیز، الباحہ کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن سطان بن عبدالعزیز، شمالی علاقوں کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز، شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز،، جازان کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیزبن محمد بن عبدالعزیز، الریاض کے گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز،مشرقی علاقوں کے گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن بن سلمان بن عبدالعزیز، مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، شہزادہ سعود بن محمد بن عبدالعزیز، شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، شہزادہ عبدالمجید بن عبدالالہ بن عبدالعزیز، شہزادہ راکان بن سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ فیصل بن احمد بن سلمان بن عبدالعزیز شامل تھے۔

Ads