Jadid Khabar

اردن کے سپورٹ کے لیے شاہ سلمان کا مکہ مکرمہ میں چار ملکی اجلاس کا مطالبہ

Thumb

ریاض،9جون (ایجنسی ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز مکہ مکرمہ میں چار ملکی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اردن کو اس وقت درپیش اقتصادی بحران سے باہر آنے میں سپورٹ کے طریقہ کار کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، کویت اور اردن شرکت کریں گے۔اس حوالے سے شاہ سلمان نے اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم، کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ تمام شخصیات نے اتوار 11 جون کو مکہ مکرمہ میں اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق شاہی دیوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود عرب دنیا کی صورت حال اور اس کے امن و استحکام کے حوالے سے خصوصی فکر رکھتے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ برادر ملک اردن کو درپیش حالیہ اقتصادی بحران کو حل کرنے کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔

Ads