Jadid Khabar

جی - 7 ممالک انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے پر اتفاق

Thumb

کیوبیک، 9 جون (رائٹر) کینیڈا کے کیوبیک میں منعقد جی -7 سربراہی اجلاس کے ساتوں رکن ممالک کے رہنماؤں نے جمعہ کو انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے لئے اطلاعات کا اشتراک، انٹرنیٹ سروس مہیا کرانے والوں اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے پر متفق ہوگئے ۔ سبھی رکن ممالک نے انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے مسودے پر عزم کا اظہار کیا۔مسودے میں بالواسطہ طور پر امریکہ اور کچھ دیگر یوورپی ممالک کے اس الزامات کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے روس پر ان انتخابات کو متاثر کرنے کا الزام لگایا تھا۔ روس اگرچہ اس طرح کے کسی بھی کردار سے انکار کرتا رہا ہے ۔جی -7 ممالک نے اعلامیہ میں کہا، "غیر ملکی طاقتیں ہمارے جمہوری معاشرے اور اداروں، ہماری انتخابات کے طریقہ کار، ہماری خود مختاری اور سلامتی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں."اعلامیہ کے مطابق امریکہ، کینیڈا، جاپان، برطانیہ، اٹلی، جرمنی اور فرانس نے تمام طرح کے سیاسی پروپیگنڈہ، بالخصوص انتخابی مہم کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے چندے میں بڑے پیمانہ پرشفافیت یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Ads