Jadid Khabar

دہلی پردیش کانگریس کے وفد کی پولیس کمشنر سے ملاقات

Thumb

نئی دہلی یکم اکتوبر(جدیدخبر)دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے وفد کے ساتھ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے وفد نے دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور دہلی اور ہمارے پرانی دہلی شاہجہاں آباد میں امن و امان کی خراب صورتحال، بڑھتے جرائم، منشیات کی فروخت اور ٹریفک کے خوفناک مسائل کے بارے میں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ پوری پرانی دہلی اور دہلی کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، خاص طور پر پرانی دہلی میں خوفناک ٹریفک جام سے چھٹکارا حاصل کرنے اور منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے بحث ہوئی۔ پولس کمشنر نے یقین دلایا ہے کہ پرانی دہلی میں ٹریفک جام اور منشیات کے استعمال کے خلاف جلد ہی فوری کارروائی کی جائے گی۔