Jadid Khabar

جموں وکشمیر میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے: غلام نبی آزاد

Thumb

جموں، یکم اکتوبر(یو این آئی)جموں وکشمیر پروگریسو آزاد پارٹی کے چیرمین غلام نبی آزاد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر آکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہاکہ ووٹنگ سے ہی تبدیلی لائی جاسکتی ہے لہذا لوگوں کو اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دس سال کے لمبے عرصے کے بعد ووٹنگ ہو رہی ہے ،لہذا لوگوں کو بڑھ چڑھ کر جمہوری عمل میں حصہ لینا چاہئے۔
غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری بڑا مسئلہ ہے جس پر توجہ مرکوز کرنی ضرورت ہے جبکہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا بھی اب فیصلہ لینا جانا چاہئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دس سالوں سے لوگ الیکشن کا انتظار کر رہے تھے آج موقع ہے کہ وہ گھروں سے باہر آکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔